غزہ میں غذائی قلت مزید شدت اختیار کر گئی، بھوک اور پیاس کے باعث مزید 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ۔ غیرملکی رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے ساتھ خوراک کی قلت کی وجہ سے بھی شہریوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں 2 افراد کئی روز تک بھوک اور پیاس سے نڈھال رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی