i بین اقوامی

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس اسرائیل مذاکرات، قطر میزبانی کریگاتازترین

February 26, 2024

غزہ  میں جنگ بندی کی کوششوں  اور  یرغمالی کی رہائی کے معاہدوں کیلئے قطر رواں ہفتے حماس اور  اسرائیل کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرے گا۔مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے، اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار  پر بات چیت ہوگی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو  نے کہا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔ادھر امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی