i بین اقوامی

غزہ، جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی بمباری جاری، مزید 39 فلسطینی شہید، حماس کا جنگ بندی کی تجاویز پر غورتازترین

September 30, 2025

اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کرنے کے باوجود بمباری کرکے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، دوسری جانب حماس ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کے نصیر ہسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا کہ خان یونس میں بے گھر افراد کے ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوئے۔اسرائیلی افواج نے رات بھر غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھے، جب کہ غزہ شہر میں توپ خانے کی گولا باری اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بھی بمباری کی اطلاع ہے، جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔سفارتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا مطالعہ کر رہی ہے، جو اسرائیل کی غزہ پر جنگ کو ختم کرنے سے متعلق ہے۔اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 66 ہزار 55 افراد شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار 346 زخمی ہو چکے ہیں، ہزاروں مزید افراد ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں مردہ تصور کیا جارہا ہے۔7

اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور تقریبا 200 افراد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ دوسری جانب غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنیکی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو حماس کے خلاف لڑنے کیلئے اسلحہ اور بھاری رقوم دینیکی کوششیں کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قبیلے کے انکار پر اسرائیلی فوج نیان کے 50 سے زائد افراد کوقتل کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہیکہ غزہ میں حماس کے متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں تاحال جاری ہیں اور حمائل کے انکار کے بعد دیگر قبائل کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی