i بین اقوامی

غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے،غزہ سول ڈیفنستازترین

October 09, 2025

غزہ کی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق کے اعلان کے بعد سے بالخصوص غزہ سٹی اور شمالی غزہ میں کئی دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کیلئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کرلئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی