i بین اقوامی

غزہ جنگ، جنوبی افریقہ کے بعدمیکسیکو اور چلی نے بھی عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیاتازترین

January 19, 2024

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت، جنگ کے خاتمے کیلئے میکسیکو اور چلی نے بھی عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرلیا ،میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی)سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرائی جائیں ، اس حوالے سے میکسیکو کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری تشدد، خاص طور پر سویلین اہداف پر تشویش ہے،دونوں ممالک نے 7اکتوبر کے حماس کے حملے اور اس کے بعد جاری جنگ پر آئی سی سی سے رجوع کیا ہے،اس ضمن میں چلی کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ چلی غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حامی ہے، جنگی جرائم میں اسرائیلی یا فلسطینی جو بھی ملوث ہیں، اس کی تحقیقات کرائی جائیں،واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے فلسطین میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات 2021 میں شروع کی تھیں،نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی)کے پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ 7اکتوبر کے حملے تک بڑھا دیا گیا ہے،اس سلسلے میں جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی