ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ ترک حکام نے اسرائیل کے خلاف بتدریج کچھ نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیدان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد پہنچانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔ اس صورت حال کے نتیجے میں ہم نے اس کے خلاف کئی نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے صدر کی طرف سے منظور کیے گئے یہ اقدامات فوری طور پر اور مراحل میں نافذ کیے جائیں گے اور اس وقت تک نافذ العمل رہیں گے جب اسرائیل مکمل جنگ بندی پر عمل درآمد کرے گا اور غزہ میں انسانی امداد کے بلا روک ٹوک داخلے کی اجازت دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی