i بین اقوامی

غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پراسرائیلی فائرنگ سے تین افراد شہید، دس زخمیتازترین

February 14, 2024

غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی اسنائپر کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید اور 10زخمی ہو گئے،تازہ ترین کاروائیوں میں ، اسرائیلی فضائی حملوں نے حالیہ دنوں میں رفح کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہے اور مصر کی سرحد کے قریب ہے،اسرائیل اپنے زمینی حملے کو رفح شہر تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جہاں 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی سے 10لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی