غزہ کے شہر خان یونس میں شدید لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی۔ الامل اورناصراسپتال کامحاصرہ شدت اختیارکرگیا،ناصر اسپتال میں ایندھن ختم،اسپتال تاریکی میں ڈوب گیا،350 مریض اب بھی اسپتال میں موجودہیں،غزہ کیبڑے اسپتالوں میں ناصر اسپتال آخری فعال اسپتال تھا،شعبہ آرتھوپیڈک کو سربراہ کو اسرائیلی فوج نیحراست میں لے لیا۔ حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نیاپنیبیان میں کہا اسرائیلی فوج کیخلاف ایک ہفتے میں 57 آپریشن کیے،ایک ہفتے میں 53 اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کیا،100 سیزائد اسرائیلی فوجی حملوں میں زخمی ہوئے،راکٹ حملوں میں 68 اسرائیلی بکتربند گاڑیاں تباہ کیں،2 اسرائیلی ڈرون تباہ کیے، 8 ڈرون قبضے میں لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی