i بین اقوامی

غزہ کا کنٹرول، اسرائیلی فوج ٹینکوں کے ساتھ شہر میں داخل ہوگئی ،زمینی و فضائی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید، جبری قحط سے 3 مزید فلسطینی جان کی بازی ہار گئےتازترین

September 16, 2025

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے کنٹرول کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا، شہر کے وسط میں زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی طیاروں سے بمباری بھی جاری ہے،تازہ حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج بلآخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طیاروں سے بمباری بھی جاری ہے اور غزہ شہر کے وسط میں زمینی کارروائی بھی جاری ہے جب کہ ہزاروں لوگوں غزہ شہر سے دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔ادھر غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے باعث قحط کی صورتحال ختم نہ ہوسکی، جبری قحط سے 3 مزید فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 3 صحافیوں سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

ادھر اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر میں آپریشن شروع کردیا ہے اور اب ہمارے پاس معاہدے کے لیے صرف چند دنوں یا ہفتوں کا وقت رہ گیا ہے۔ دریں اثنا سرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کیلئے ادائیگی کر کے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی