i بین اقوامی

غزہ کی آبادی اب 100 فیصد شدید خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے، امریکی وزیر خارجہتازترین

March 20, 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ کی آبادی اب 100 فیصد شدید خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے، تاریخ میں اس طرح کی یہ پہلی مثال ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے غزہ میں قحط کی خبروں کے بارے میں گہری تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن میں ملاقات کریں گے جس میں رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر بات چیت ہوگی۔ جین پیئر نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ملٹری، انٹیلی جنس اور انسانی ہمدردی کے حکام کی ایک سینئر ٹیم کو بات چیت کے لیے واشنگٹن بھیجیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی