غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خراب ہیں، خاص طور پر غزہ کے شمال میں بنیادی اشیا کے حصول کے لیے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تنظیموں نے فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمال میں فلسطینی اپنے بچوں کو جانوروں کی غذا دینے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فورسز فائرنگ بھی کر رہی ہیں، گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی،رپورٹس کے مطابق غزہ میں بدترین اسرائیلی آپریشن کے باعث امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں سخت مشکلات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی