i بین اقوامی

غزہ کی تباہی جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی جیسی ہے،جوزف بوریلتازترین

December 12, 2023

یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا،یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60سے 70فیصدہیں جب کہ غزہ کی 85فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔،انہوں نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی