فلسطینی رہنما مصطفی برغوثی نے کہا ہے کہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے،سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کردار بالکل ناقابلِ قبول ہے، بلیئر کی عراق جنگ میں جھوٹی کہانی اب بھی یاد ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنما نے کہا کہ امریکی صدر کا مکمل جھکا اسرائیل کی جانب ہے، فلسطینی عوام کو آزادانہ جمہوری انتخابات کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے میں فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاکے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔مصطفی برغوثی کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کردار بالکل ناقابلِ قبول ہے، بلیئر کی عراق جنگ میں جھوٹی کہانی اب بھی یاد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی