i بین اقوامی

غزہ میں 27ہزار فلسطینی اموات، نقل مکانی کے بہاو میں رفح 'پریشرککر' بن گیا، یواینتازترین

February 03, 2024

ا نسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے شعبے نے بدترین جنگ کے شکار جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر آبادی رفح کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع رفح شہر بے گھر فلسطینیوں کی وجہ سے ایک 'پریشر ککر' کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کا جنوبی غزہ اور رفح کے بارے میں یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ میں جاری اپنی جنگ کو مزید جنوب کی طرف بڑھاتے ہوئے مصری سرحد تک لے جانے کی تیاری کر رہا ہے جہاں پر اس وقت غزہ سے نقل مکانی کرنے کے پہنچنے والوں کی اکثریت پناہ گزین ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر شعبے کے ترجمان جینس لائرکی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ " میں خان یونس میں بڑھی ہوئی دشمنی پر اپنی گہری تشویش کے حوالے سے زور دے کر کہنا چاہتا ہوں کہ اس کی وجہ سے غزہ میں اندرونی طور پر بے گھر ہو کر نقل مکانی "کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے، یہ سب رفح میں پناہ لینے کے کی کوشش میں ہیں۔ واضح رہے گیارہ لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی رفح کے اس علاقے میں جمع ہو چکے ہیں، جہاں وہ خیموں اور سرکاری عمارات میں سخت سردی اور بھوک جھیل رہے ہیں۔ اس صورت حال کو بیان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اس ذمہ دار نے کہا کہ رفح اس وقت مایوسی کا پریشر ککر بن چکا ہے، ہمارا خوف یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کیا صورت حال بنے گی اور مشکلات کی کس حد تک چلی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی