i بین اقوامی

غزہ میں امداد لیتے افراد پر اسرائیل کی بمباری، مزید 40 فلسطینی شہیدتازترین

June 03, 2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے امداد لیتے افراد پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور امدادی ایجنسیوں نے بھی بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انھیں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ رفح میں قائم اس امدادی مرکز سے خوراک حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے جو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن چلا رہی ہے۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کے ہسپتال میں 179 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 21 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 31 ہے۔اس کے علاوہ امداد کی تقسیم کے لیے عالمی ادارہ خوراک نے غزہ تک رسائی مانگ لی۔برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، امداد کی فوری اور مکمل رسائی یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی