مشرق وسطی کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف نے کہا ہے کہ یقین ہے آئندہ چند روز میں غزہ کیلئے کسی نہ کسی بریک تھرو کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منگل کو صدر ٹرمپ کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنمائوں اور حکام سے ملاقات میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان تقریبا دو سال سے جاری غزہ کی جنگ پر بات چیت کی گئی۔اسٹیو وِٹکوف نے اس حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بعض رہنماں کو پیش کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔ حماس نے بھی تصفیہ کے لئے اشارہ دیا ہے ۔امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ایران سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایران کا موقف سخت ہے۔ ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہش مند ہیں۔اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی