غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صیہونی بمباری سے مزید 90فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد شہید جبکہ 83سے زائد زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق رفح میں اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی بمباری کے بعد بے گھر فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں، صیہونی افواج کے حملے میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا،امریکا کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی