i بین اقوامی

غزہ میں فلسطین اسلامک جہادنے صیہونی فورسز کیخلاف کارروائیاں تیز کردیںتازترین

January 22, 2024

غزہ میں فلسطین اسلامک جہادنے صیہونی فورسز کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ، القدس بریگیڈز نے دعوی کیا کہ جنگجوں نے بوریج کیمپ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2اسرائیلی فوجی جہنم واصل کردئیے، حملے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ،دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 22لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے، اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، ہسپتالوں سکولوں اور سڑکوں میں موجود لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواں کی شدید قلت کے باعث وبائوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی