i بین اقوامی

غزہ میں فلسطینی خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے منظم منصوبے کا انکشافتازترین

March 25, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنرل عامر ایویوی نے امریکا میں اسرائیل کی فلسطین سے متعلق اتھارٹی کے انچارج کو میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے فوجی اور سپاہی منظم منصوبے کے تحت فلسطینی خواتین کا جنسی استحصال کر رہے ہیں،بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے اسرائیلی جنرل کے سامنے غزہ میں فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ اٹھایا تو جنرل عامر ایویوی نے گھنائونے منصوبے کا اعتراف کر لیا۔دوسری جانب ماہ رمضان میں بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں میں مزید 72فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 32ہزار 142ہو گئی ہے،7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 74ہزار 412فلسطینی زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی