i بین اقوامی

غزہ میں جاری قتل عام کی مذمت کرنے پرویٹی کن سٹی کی جانب اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں کا احتجاجتازترین

February 15, 2024

ویٹی کن سٹی کی طرف سے غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے 28ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل کو قتل عام قرار دیے جانے پر اسرائیل نے سخت احتجاج کیا ہے۔ یہ احتجاج ویٹی کن سٹی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سیکیا گیا، عرب میڈیا کے مطابق ویٹی کن سٹی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کے حق میں موقف کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں قانونی جواز ہونے یا نہ ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان حالات و واقعات کو پیش نظر نہ رکھنا جن کی وجہ سے یہ جنگ شروع کرنا پڑی قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی