i بین اقوامی

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل نے مذاکرات کے لیے وفد دوحہ بھیج دیاتازترین

March 16, 2024

اسرائیل نے حماس کی نئی تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دینے کے باوجود غزہ جنگ بندی کے حوالے سے نئے مذاکرات کے لیے وفد قطر بھیج دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفاح پر فوجی حملے کے منصوبے کی منظوری بھی دے چکے ہیں جہاں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔ مذاکرات کار رمضان کے لیے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں گزشتہ ہفتے ناکام رہے، لیکن ثالث اب بھی رفح پر اسرائیلی حملے اور بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کو روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی