امریکا نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کرنے کیلئے قیدیوں کے معاہدے کے بنیادی نکات پر سمجھوتہ کر لیا ہے، یہ معاہدہ بات چیت کے آخری مرحلے میں ہے، قطر اور مصر کے درمیان حماس کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ہونی چاہیے، جوبائیڈن نے ابھی تک رفاہ آپریشن کے حوالے سے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا ہے۔ دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والی بات چیت میں 40یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6ہفتوں کے وقفے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے، امریکا ماہ رمضان سے پہلے غزہ سے متعلق معاہدہ کروانا چاہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی