i بین اقوامی

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے مطالبات پر قائم ہیں، حماس سربراہتازترین

April 04, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر معاہدے کیلئے ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے انخلا کی صورت میں ہی بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے، فلسطینی مقدس مقامات سے اسرائیل کا انخلا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، غزہ کے تمام بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی کے معاہدے کیلئے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے، غزہ کا محاصرہ ختم کر کے قیدیوں کے تبادلے کی باعزت رہائی کا معاہدہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی