i بین اقوامی

غزہ میں جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہو سکتے، سعودی عربتازترین

January 19, 2024

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعلقات کی راہ میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو رکاوٹ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہو سکتے،امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے ڈیووس اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تاریخی معاہدے کے بارے میں بات چیت نہیں کر سکتا،سعودی سفیر برائے امریکہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز یہ سمجھنا ہے کہ ہماری پالیسی میں اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کو مرکزیت حاصل نہیں ہے بلکہ مرکزیت امن اور خوشحالی کو حاصل ہے،شہزادی ریما بنت بندر نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک پینل کو بتایا کہ مملکت بالکل واضح ہے۔ جب زمین پر تشدد ہو رہا ہو اور ہم اگلے دن کے بارے میں بات نہیں کر سکتے، واضح رہے کہ سعودی عرب نے کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی 2020کے امریکی ثالثی والے ابراہیم معاہدے میں شامل ہوا جبکہ خلیجی ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کر لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی