اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہاہے کہ غزہ میں جنگ کی سب سے بھاری قیمت بچے ادا کر رہے ہیں۔ایک بیان میں یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں امداد کی کمی سے بچوں کی صحت کی صورتحال خراب ہو تی جارہی ہے۔ غزہ میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے، غزہ میں بچوں کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔یونیسیف کے مطابق غذائی قلت کے باعث کمال عدوان اسپتال میں 15 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور مزید اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی