i بین اقوامی

غزہ میں قحط کا خدشہ، یورپ کا سمندری راہداری سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا اعلانتازترین

March 09, 2024

یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہدری اسی ہفتے کام شروع کر دے گی اور یہ تباہ حال علاقے میں انسانی المیوں سے نمٹنے کی ایک کوشش ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بحیرہ روم کے ساحل پر ایک عارضی بندرگاہ بنانے کے منصوبے کا ذکر کیا تھا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ تقریبا 23 لاکھ کی آبادی رکھنے والا علاقہ غزہ قحط کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی