i بین اقوامی

غزہ میں مارا جانے والا ہردوسرا شخص حماس کا جنگجو ہے، نیتن یاھو کی ڈھٹائیتازترین

February 12, 2024

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں زندہ 132اسرائیلی یرغمالیوں کی موجودگی خطے میں اسرائیلی جنگ کے جاری رہنے کا جواز ہے،غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے کے دعوے میں انہوں نے کہا کہ حماس کے ہر جنگجو کے ساتھ اوسطا ایک عام شہری مارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں تاکہ سکیورٹی کنٹرول ہمارے ہاتھ میں رہے، نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی فوج غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر متوقع حملے سے قبل شہریوں کے لیے "محفوظ راستے" کی ضمانت دے گی،انہوں نے کہا کہ جنگ میں فتح ہماری ہے، ہم اسے حاصل کریں گے، ہم حماس کے آخری بریگیڈ اور رفح کو کنٹرول کریں گے جو حماس کا آخری گڑھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی