i بین اقوامی

غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنایا جائے ،اسرائیلی صدر کا ملکی قیادت سے مطالبہتازترین

December 26, 2024

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ملکی قیادت سے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیلی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنایا جائے۔ اسرائیلی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام تر طاقت اور دستیاب وسائل کے ساتھ اس معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کریں۔اسرائیلی صدر نے کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالی خطرے میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی