i بین اقوامی

غزہ میں شدید غذائی قلت سے بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنتازترین

March 05, 2024

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جس کے سبب وہ موت کے خطرے سے دوچار ہیں- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ شمالی غزہ میں العودہ اور کمال عدوان اسپتالوں میں اس ادارے کے عہدیداروں کے دوروں میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اس وقت وہاں بچوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان اسپتالوں کے دورے کے نتائج انتہائی خوفناک اور عبرتناک ہیں اور یہ مشاہدہ کیا گیا کہ خوراک کی کمی کے باعث ان دو اسپتالوں میں دس بچوں کی موت ہوچکی ہے اور ان دونوں ہسپتالوں میں غذائی قلت بہت زیادہ ہے، اور ان کی عمارتیں اور تنصیبات بھی اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہو گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی