اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطینی انروا کے سربراہ نے جنرل اسمبلی میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صرف 150دن میں 30ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 30ہزار 631ہو گئی، 72ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی