i بین اقوامی

غزہ پر اسرائیل کے مظالم جاری ، نصیرات، بوریج اور خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں 30فلسطینی شہیدتازترین

February 29, 2024

غزہ پر اسرائیل کے مظالم جاری ہیں، نصیرات، بوریج اور خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں 30فلسطینی شہید ہو گئے۔قطری میڈیا کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب وسطی غزہ میں نصیرات اور بوریج کیمپوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 25افراد شہید ہوئے، ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصی شہدا ہسپتال لے جایا گیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے پناہ گزین کیمپوں میں مزید درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں ۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی رات بھر گولہ باری جاری رکھی، غزہ کے یورپی ہسپتال کو اسرائیلی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے5افراد کی نعشیں موصول ہوئی ہیں، ایمبولینس کا عملہ جاری حملوں کی وجہ سے مزید نعشوں تک نہیں پہنچ سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی