غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 119فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 27ہزار سے بھی تجاوزکرگئی،غزہ سٹی میں دھماکے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،خان یونس میں 30ہزار بے گھرافرادکو خوراک کی شدید قلت کاسامنا ہے،مغربی کنارے میں پکڑدھکڑ، مزید 41فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا گیا،دو ماہ قبل اغوا ہونیوالے انڈونیشین اسپتال کے سرجن کو رہا کردیا گیا،قید کے دوران ڈاکٹر محمد الران کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،اگلا ہدف رفاح قراردیدیا،اسرائیلی فوجیوں سے بات چیت میں حماس کے 10ہزارمجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس آپریشن کے اچھے نتائج برآمدہو رہے ہیں،رفاح بھی پہنچیں گے اور اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے عناصرکو ختم کرکے دم لیں گے، فلاحی تنظیم اونروا کو حماس کا ساتھی کا قراردیا،تل ابیب میں گفتگوکرتے ہوئے یوگیلنٹ نے الزام لگایا کہ دنیا کے کئی ممالک نے اونروا کو فنڈدیئے،جسے حماس کے ڈھانچے کومضبوط بنانے میں خرچ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی