i بین اقوامی

غزہ پراسرائیلی فوج کاحجم اور طاقت کا اندھا استعمال ناقابل قبول ہے،ڈاکٹرزودآئوٹ بارڈرزتازترین

February 22, 2024

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائیوں کی شدت کے درمیان اسرائیل غزہ کی پٹی پر بے لگام بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر جنوب میں گنجان آباد شہر رفح پر شدید بمباری کی جا رہی ہے، ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بے گھر لوگوں سے بھرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کا استعمال "ناقابل قبول" ہے۔تنظیم نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے استعمال ہونے والی طاقت کی مقدار ناقابل برداشت ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اس نے لوگوں کو جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ہلاکتیں محفوظ علاقوں کے بارے میں وعدوں کی عدم سنجیدگی کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ایک بیان میں تنظیم نے اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی