i بین اقوامی

غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہیدتازترین

March 11, 2024

غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری ، غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 فلسطینی مزید شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے وحشیانہ حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 کے قریب فلسطینی قتل کردیے۔ جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے زیر استعمال عمارت تباہ کردی۔ دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فورسز نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رمضان المبارک کے موقع پر یروشلم میں فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا، اسرائیل نے یروشلم میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس تعینات کردی ہے۔ مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد فلسطینیوں نے یروشلم کے پرانے شہر کی سڑک پر نماز تراویح ادا کی ، دوسری جانب رفح شہر میں کئی فلسطینیوں نے شہید ہونیوالی مسجد الفاروق کے ملبے کے درمیان نماز تراویح ادا کی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے غزہ میں پانچ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ ہم نے رمضان کے استقبال کے لیے کوئی تیاری نہیں کی کیونکہ اب ہم پانچ مہینے سے روزے رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی