امریکا نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کر دی۔جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کی اور کانگریس کمیٹی کوبتایا کہ امریکا کے اندر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کے اہل کار ملوث تھے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ امریکا کیلئے انتہائی سنگین معاملہ ہے جسے امریکا نے مودی سرکار کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی