i بین اقوامی

گرپتونت سنگھ کیس کی تحقیقات تک امریکا نے بھارت کوڈرون بیچنے سے انکار کر دیاتازترین

February 01, 2024

امریکہ نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کردی،امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی، جون 2023میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31MQ-9Aسی گارڈین اور سکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے۔امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ، امریکی حکومت کاکہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائی جائے گی تب تک بھارت کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔ 3بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ ، آٹھ سکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔جون 2023میں بھارتی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، امریکی ذرائع کے مطابق گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے امریکہ اور بھارت کے مابین ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا اور پنوں کے قتل کی کوشش پر غصے کی وجہ سے یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانون کارروائی کو منجمد کردیا ہے، نومبر 2023میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی