i بین اقوامی

حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیاتازترین

January 13, 2024

اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس میں معاہدہ قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پایا جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی