i بین اقوامی

حماس اور اسرائیل کے درمیان ماہ رمضان سے قبل معاہدہ ہونے کا امکانتازترین

February 29, 2024

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے کا معاہدہ رمضان المبارک سے پہلے ہونے کا قوی امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مصری اور قطری ثالثوں نے تصدیق کی ہے کہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط 10مارچ سے پہلے ہو جائیں گے، دونوں ثالثوں نے امریکا کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کرنے کیلئے قیدیوں کے معاہدے کے بنیادی خدوخال پر سمجھوتہ کر لیا ہے تاہم معاہدے پر بات چیت ابھی چل رہی ہے۔واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے معاہدے کی پیشرفت دوحہ میں مذاکرات کی بحالی کے بعد ہوئی ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنا ہے، قاہرہ میں امریکی، اسرائیلی اور حماس کے عہدیداروں کی شرکت کے ساتھ مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی