اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ حماس کا گولہ بارود مصر سے گزرتا ہے، سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا اس کی بڑی ذمہ داری مصر پر بھی عائد ہوتی ہے،اسرائیلی وزیر نے کہا کہ مصر کو غزہ کے باشندوں کو مصری سرحد سے گزرنے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ وہ دوسرے ممالک میں ہجرت کر سکیں،سموٹریچ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صہیونیت پارٹی کا سربراہ ہے،اس نے تصدیق کی کہ حکومت کے پاس جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے سے پہلے اس طرح کے کسی منصوبے کی منظوری کا مینڈیٹ نہیں ہے اور ان کی جماعت کسی ایسی جنگ میں شریک نہیں ہو گی جس کو ختم کرنے پر حکومت راضی ہے،رفح پر حملے کی اسرائیلی تیاریوں کے تناظر میں مصر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کو مصر کی جانب دھکیلنے کی صورت میں کیمپ ڈیوڈ امن معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ مصر نے 1979میں طے پانے والے امن معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی