برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمرنے ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے اعلان کے بعد حماس سمیت تمام فریقین سے اکٹھا ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کریں، حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ہتھیار ڈال کراوریرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرناچاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی