حماس نے کہا ہے کہ اس کی ابتدائی پیشکش کے مسترد ہو جانے کے باوجود وہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنا چاہتی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز تنظیم کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے "عجیب و غریب" قرار دیا اور "مکمل فتح" تک فوجی کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا،فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا ایک وفد جمعرات سے قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات کرے گا جو اس کے بعد مزید مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے قطری نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی