i بین اقوامی

حماس نے اسرائیل کیساتھ نئی بات چیت کیلئے وفد بھیجنے کی تردید کر دیتازترین

April 01, 2024

حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ نئی بات چیت کیلئے وفد قاہرہ بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان اسامہ حمدن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نئی بات چیت کیلئے ابھی وفد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، دو طرفہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق حماس کی جانب سے کوئی نمائندہ قطر یا مصر نہیں جا رہا، اسرائیل گزشتہ معاہدوں میں جھوٹا ثابت ہوا اس لیے اعتبار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی