اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو تسلیم نہ کرنے پر حماس کو دھمکی د یتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کریگا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کر ے گا ۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اصولوں سے مطابقت رکھتاہے اور یہ معاہدہ یقینی بنائیگا کہ غزہ اسرائیل کیلییکبھی خطرہ نہیں بنیگا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی