رمضان کی 29 ویں شب خانہ کعبہ اور مسجد مسجد نبوی میں 30 لاکھ سے زیادہ مسلمان جمع ہوئے اور انہوں نے عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کی۔ امام کعبہ نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کرائی، دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ رمضان المبارک کی 29ویں شب پر مسجد الحرام کی بیسمنٹ، چھت اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، مسجد نبوی میں بھی ہوٹلوں کی رہداریاں اور سڑکوں پر نمازیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں انہوں نے روزہ افطار کیا۔ مسجد الحرام میں ختم القرآن کے بعد امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے دعا کرائی۔ فلسطینی مسلمانوں کو یہود و نصاری سے نجات اور بیت المقدس کی بازیابی کے لیے دعا مانگی گئی، اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی