امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا ضرور ہوگا لیکن برطانیہ کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی