i بین اقوامی

یہ پورے مشرق وسطی کیلئے پیغام ہے، اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملے کے بعد دھمکیتازترین

September 10, 2025

اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطی کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی کہ حملے میں قیادت محفوظ رہی، تاہم رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے، جب کہ تین محافظوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی