i بین اقوامی

ہیٹی کے وزیراعظم ایریئل ہنری مستعفی ہوگئےتازترین

March 12, 2024

کیریبیئن ملک ہیٹی کے وزیراعظم ایریئل ہنری نیاستعفی دے دیا۔ ہیٹی کی بین الحکومتی تنظیم کیریبیئن کمیونٹی کے سربراہ عرفان علی نے ایریئل ہنری کی استعفے کی تصدیق کردی۔ عرفان علی نے بتایا کہ ہم نے ایریئل ہنری کے استعفی کوقبول کر لیا ہے جو عبوری صدارتی کونسل کے قیام اور عبوری وزیر اعظم کی نامزدگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہیٹی کے لئے خدمات پر ایریئل ہنری کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی