i بین اقوامی

یمن کے حوثی باغیوں کا امریکہ پر صنعا پر تازہ حملوں کا الزامتازترین

May 05, 2025

یمن کے حوثیوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ اس کی جانب سے پیر کو دارالحکومت صنعا کے قریب 10 فضائی حملے کیے گئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیرانتظام کام کرنے والی نیوز ایجنسی صبا کا کہنا ہے کہ دو حملے دارالحکومت کی اربعین سٹریٹ پر کیے گئے جبکہ ایک ایئرپورٹ روڈ پر کیا گیا۔ اس سے قبل بھی دو حملوں کی اطلاع دی گئی تھی اور اسے امریکی جارحیت اور صنعا پر حملوں کے سلسلے کی کڑی قرار دیا گیا تھا۔حوثی انتظامیہ کی وزارت صحت کے مطابق ساوان کے قریب ہونے والے حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سی گئیں اور یہ شہر 2014 کے بعد سے حوثیوں کے قبضے میں ہے۔بمباری کا یہ سلسلہ حوثیوں کی جانب سے امریکہ کے اتحادی اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد شروع ہوا ہے، جس میں اتوار کے روز ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر میں صنعا پر امریکی حملوں کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے اور یہ بھی گیا کہ ملک کے دیگر حصوں پر بھی حملے کیے گئے جن میں شمال میں واقع ان کا مرکزی گڑھ صعدہ بھی شامل تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی