یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد68 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا اور متاثرہ کشتی میں 150افراد سوار تھے، حادثے کے بعد 10 افراد کو بچایا جاچکا ہے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی