ایران نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں "تنائو اور بحران میں اضافہ" چاہتے ہیں۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے حملوں سے امریکہ اور برطانیہ خطے میں کشیدگی اور بحران بڑھانا اور جنگ اور عدم استحکام کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں، اس قسم کی ظالمانہ اور جارحانہ فوجی کارروائی سے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام بڑھانے کے علاوہ ان جارح ممالک کو کچھ حاصل نہ ہو گا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی مہلک مہم کو روکنے کے لیے فوری اور موثر کارروائی کرنے میں ناکامی پر امریکہ اور برطانیہ کی مزید مذمت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی